English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

آسٹریلیا، امریکا، بھارت اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا کواڈ اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے خلاف سخت موقف رکھنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کواڈ اتحاد کے وزرا ئے خارجہ سے ملاقات کی ۔ مارکو روبیو نے اپنی حلف برداری کے چند ہی گھنٹے بعد بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرا خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جسے چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی جانب قدم قرار دیا جارہا ہے۔ محکمہ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں چاروں وزرا ئے خارجہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا۔ بعد میں مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سمیت کواڈ ممالک کے دیگر 2وزرا خارجہ سے انفرادی ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ کواڈ 2007ء میں قائم کیا گیا تھا، چین کی جانب سے اس اتحاد کو ایشین ناٹو بنانے کی کوشش قرار دیا جاتا ہے۔ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کے لیے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے