English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد بن سلمان اور ٹرمپ کا رابطہ،سعودیہ 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند

القمر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان گفتگو میں سعودی عرب نے امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق
وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جس میں دونوں ممالک نے 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ یاد رہے کہ 2017 میں سعودی عرب میں ٹرمپ کا شاندار استقبال ہوا تھا اور انہیں سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز عبدالعزیز السعود سے نوازا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے