English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ: سمری وزیراعظم کو ارسال

accounts was stopped

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات کو وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ تجویز سمری کی صورت میں وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات 5 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے برابر فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 67 اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے بھی اس پر اتفاق ظاہر کیاتاہم، اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ نے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا مطالبہ کیا تھاجو اسپیکر ایاز صادق نے مسترد کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ مالیاتی بجٹ 2024-25ء میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کو دیا گیا تھا، جس کی منظوری کے بعد  اب یہ فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کا منتظر ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں سے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر حکومت کے لیے اس تجویز پر عمل درآمد چیلنج بن سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا، جس پر عوام کی جانب سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے