English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکیوں کے زیادہ سے زیادہ بچے دیکھنا چاہتا ہوں، نائب صدر وینس

Want to see more and more American children

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ میں امریکیوں کے زیادہ سے زیادہ بچے دیکھنا چاہتا ہوں۔ نائب صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر پہلے خطاب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی آبادی میں عدم توازن پیدا ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ شرحِ پیدائش کا گرنا کوئی اچھی بات نہیں۔

واشنگٹن مونیومنٹ کے پاس دی مارچ فار لائف کے زیرِ عنوان اسقاطِ حمل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہائی نوعیت کی سوچ کے نتیجے میں آبادی کا تنوع ختم ہو رہا ہے۔ بہت سے ملکوں میں شرحِ پیدائش گرچکی ہے۔ اس کے نتیجے میں آبادی کا عدم توازن نمایاں ہے۔ شرحِ پیدائش گرنے سے کئی شعبے متوازن ہوگئے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں مزید اور خوش و خرم بچے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ملک کو جوان خون کی ضرورت ہے۔ آبادی کے تنوع میں اضافہ لازم ہے۔ ایسا نہ ہوا تو بڑی خرابیاں پیدا ہوں گی۔ نئی نسل کو اسقاطِ حمل کی راہ سے دور ہٹ کر چلنا چاہیے۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کو بچوں سے پیار کرنا چاہیے، فیملی شروع کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے اور بچوں کی پرورش، تعلیم و تربیت کے لیے خوشی خوشی تیار رہنا چاہیے۔

اسقاطِ حمل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں صدر ٹرمپ کا پہلے سے ریکارڈ کیا ہوا پیغام بھی پڑھ سنایا گیا۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ پلانڈ پیرینٹ ہُڈ کی فنڈنگ روک دی جانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے