English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قرآن پاک کی بے حرمتی، ڈنمارک میں پہلا مقدمہ درج

ڈنمارک حکام کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت جمعہ کو 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھاجس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو  قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے