English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا: لیاقت بلوچ

The people

نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔

نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ  نے اپنے بیان میں  کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا، قائدین وزیرِ اعلیٰ کے پی کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔

نائب امیرِ جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے