English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم ہاؤس ایوان صدر کی ہدایات پر توجہ نہیں دے رہا، سلیم مانڈوی والا 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم ہاؤس توجہ نہیں دے رہا ہے، صدر پاکستان کی ہدایات کو ہوا میں اڑادیا جاتا ہے، صدر مملکت آصف زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا نے کہاکہ  اگر صورتحال تبدیل نہیں ہوئی تو اتحاد برقرار نہیں رہے گا، اب تک جتنے بھی اجلاس ہوئے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے لوگ بے دلی سے شریک ہوئے ہیں، پنجاب کے نمائندے بھی صوبائی حکومت سے بہت ناخوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ   تمام صوبوں کے رہنماں کی عمومی سفارش یہ تھی کہ ہمیں اب ان کا اتحادی نہیں رہنا چاہیے، پیپلز پارٹی کی قیادت اب مسلم لیگ  ن  بتا دے گی کہ یا تو اسے کوئی حل تلاش کرنا چاہیے، یا ہم الگ ہو جائیں۔

سلیم مانڈی والا کامزید کہنا تھا کہ سینیٹر اسحق ڈار ہی وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی، حکومت میں کسی اور کو صورتحال کی سنگینی کا احساس نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے