
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ڈرائیور نے فٹ بال گراؤنڈ سے نکلنے والے ہجوم پر کار چڑھادیا۔ پولیس کو کہنا ہے کہ واقعے میں 3افراد زخمی ہوئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بظاہر واقعے میں دہشت گردی کا امکان شامل نہیں ہے۔
