صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے 153 جنگی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ دنوں میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے۔ریڈ کراس کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر اس یک طرفہ رہائی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ یمن میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کے سربراہ کرسٹین سیپولا کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے اس اقدام نے ان خاندانوں کو خوشی دی ہے، جو اپنے پیاروں کی واپسی کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ صنعا میں اقوام متحدہ کے عملے کی گرفتاری کے باعث اس نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
