English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی پختونخوا  استعفا منظور

announcement to run the movement

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے سے استعفا منظور کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خود ہی پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفا دیا تھا، جسے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے منظور کر لیا۔

اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے