English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری کو نظر آنے کا امکان

ابوظبی:متحدہ عرب امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری 2025 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کا مہینہ31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں فلکیات کے اماراتی مرکز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے کہ 29 رجب کو چاند نظر نہیں آ سکے گا، اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوگا۔

مرکز فلکیات کے مطابق 30 جنوری کو چاند کو کھلی آنکھوں سے دنیا کے بیشتر مسلم ممالک بشمول جنوبی یورپ، افریقا اور امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔

اس طرح سے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں یکم شعبان 31 جنوری کو ہوگی اور رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے