English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ختم کیے، عظمیٰ بخاری

القمر

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کر دیئے ہیں، چور دروازے اور ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ  مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی چڑھا تھا جو ڈیل نہ ملنے کی مایوسی کے بعد اتر چکا ہے،کوچ کی انگلی پر ناچنے والا فراڈیا اسکے پکڑے جانے کے بعد اب سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کاسرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اسکا کرپٹ خاندان ہے،اس میں نوازشریف کا قصور نہیں، اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو۔

عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی پوری زندگی بساکھیوں کے سہارے گزری ہے اور بیساکھیوں پر چلنے والا شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، جو شخص اپنے علاوہ کسی کو اہمیت نہیں دیتا ایسے شخص سے بات چیت کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے