English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر کا 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا اعلان

arrested

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ  30 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو قید کر کے بدنام زمانہ گوانتاناموبے ملٹری جیل میں رکھا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے لاکن ریلی بل پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد جرائم کے الزام میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو مقدمے سے پہلے حراست میں رکھا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بل پر دستخط کے بعد پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کردی ہے ہے کہ گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین وطن کو رکھنے کے لیے انتظام شروع کریں۔

خیال رہے کہ یہ جیل 9/11 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس بل کا نام جارجیا کی نرسنگ کی طالبہ کے نام پر رکھا گیا ہے جسے گزشتہ سال وینزویلا کے ایک شہری نے قتل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے دوسرے دورِ اقتدار کے آغاز پر تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈان کا وعدہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے