English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ،آئی سی سی سے ریوینیولیں گے ، محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد ا?ئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سمیت تمام آفیشلز اور ایونٹ میں شریک ٹیموں کے عہدیدان کو مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے دوران اضافی رقم خرچ ہوئی ہے جس میں ساؤنڈ سسٹم سمیت ایل ای ڈی لائٹس وغیرہ کا اضافہ تھا تاہم اخراجات میں کمی کیلئے آئی سی سی سے پاسسز ملنے تھے جسے منع کرکے اسکا ریونیو لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم (یعنی) پی سی بی وفاقی حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لیتا یہ بورڈ کا اپنا پیسہ ہے۔صائم ایوب کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان اوپنر کو ابھی تھوڑا صائم اور لگے گا ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 سے 5 ہفتے تکآرام کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے