میرپورخاص (بیورو رپورٹ) حیسکو کے بقایاجات پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمینوں نے واجبات وصولی کا بیڑا اٹھا لیا SE واپڈا کی جانب سے یوسی چیئرمین کو لسٹیں سپرد کردی تفصیلات کے مطابق حیسکو میرپورخاص کی جانب سے نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران حیسکو ، پولیس اور رینجرز پر شہریوں کو حراساں کرنے کے الزام کے بعد حیسکو کے SE امیر احمد میمن سے یوسی چیرمین حنیف میمن کی سربراہی میں چیئرمینوں ارشد ہزاروی ، شریف بلوچ ، ممتاز جھنڈیر اور دوست محمد خاصخیلی پر مشتمل یوسی چیئرمینوں کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی ملاقات کے بعد حیسکو کی جانب سے نادھندگان کی لسٹیں یوسی چیرمینز کے حوالے کردی گئی ہیں اور اس طرح اب بقایاجات کی وصولی / ریکوری یوسی چیرمینوں کی ذمہ داری بھی بن گئی ہے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ حیسکو ، پولیس اور رینجزز کی ناکامی اور حیسکو کے خسارے میں مزید اضافے کے بعد مقامی چیئرمین حیسکو واجبات کی وصولی میں کیا کرداد ادا کرتے ہیں جن کی جانب سے یہ بیڑا اپنے کندھوں پر اٹھایا گیا ہے اس حوالے سے یوسی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لسٹیں موصول ہونے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو باور کرایا جائے اور انھیں گرفتاری اور دیگر معمالات سے بچا کر حیسکو بقایاجات پر ریلیف دیا جائے۔
