English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابات دھاندلی زدہ تھے، حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ، مولانا فضل الرحمن

The government should accept our stand

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری  2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ،  الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے اور اگر الیکشن کمیشن واقعی آزاد اور خود مختار ہے تو اس کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے