ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: علی امین گنڈاپور

attack on the prisoner vans as a police drama

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے  آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں