
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماشہر کی گلیوں سے 2ہزار لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جیل نذر آتش کیے جانے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، جب کہ سیکڑوں خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
