English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی6ملزمان گرفتار ،موٹرسائیکلیں برآمد

القمر

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت ) پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ایکٹو کرمنلز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں, 2 عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 5 عدد گولیاں برا?مد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کا اپنے گشتی پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران پیٹرولینگ سرھندی آباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ایکٹو موٹر سائیکل چور عبیداللہ پٹھان سکنہ شوکت کالونی اور خالد بھٹی سکنہ ٹالپور کالونی کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں مختلف کمپنیوں کی برآمد کرلی گئی ہیں۔ یاد رہے گرفتار ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان کے پارٹس نکال کر بیچنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان پہ مقدمہ درج کرکہ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے