English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی  اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی ( پی پی )کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، مذاکرات کا راستہ ہی ملک کی بہتری کا حل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لیے   پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، جیسا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے طویل لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر راستہ نکالا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر ایک جماعت کو اپنا مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے سوچنا چاہیے، ہمیں مسلم لیگ ن سے اختلافات ابھی بھی ہیں لیکن ملک کے خاطرحکومت میں ساتھ بیٹھیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، اب دور ہےکہ مسائل کو حل کرنے کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں، پی ٹی آئی تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے