English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور اس کے اہم فاسٹ بولر بین سیئرز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، فاسٹ بولر کو بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی۔

دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے