اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا جو توشہ خانہ میں جمع کرادیاگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے الیکٹرک گاڑی تحفہ میں تھی، وزیراعظم نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرادی جبکہ صدر مملکت آصف علی ذرداری کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو بھی ترک صدر نے ایک الیکٹرک گاڑی تحفہ میں دی۔ جسے توشہ خانہ میں جمع کرادیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ کابینہ سیکرٹریٹ نے گاڑیوں کے توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔

