ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو عوامی مسائل پر کی جائے، جبکہ اس وقت ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو قومی یکجہتی کے مظاہرے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں