ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر 24 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2022 اور 2023 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔نااہل ہونے والے سابق ارکان میں قومی اسمبلی کے 10 اور سندھ و بلوچستان اسمبلی کے 7، 7 ارکان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یہ تمام سابق ارکان گوشوارے جمع کرانے تک عام انتخابات یا ضمنی انتخابات سمیت کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

قومی اسمبلی کے سابق نااہل ارکان میں خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین اور عصمت اللہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنور اور روبینہ عرفان کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے نااہل ہونے والے ارکان میں عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ بی بی شامل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار محمد رند، عبدالرشید، عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں