ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قازقستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلیٰ سطحی وفد ہوگا،قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔

قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، قازق وزیر خارجہ صدر اور وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے۔

قازق نائب وزیراعظم کی ملاقاتوں میں صدر قازقستان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، مذاکرات میں پاک قازق تعاون کے تمام پہلوؤں پر بات ہوگی، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں پر فوکس ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس دورہ کے دوران علاقائی روابط، لاجسٹکس اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بھی زیر بحث آئے گا، قازق وزیر خارجہ کا دورہ پاک قازق تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، یہ دورہ عوام کی فلاح کے لیے دو طرفہ تعلقات کو گہرا بنائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں