ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میٹرک کے امتحانات کے خراب نتائج پر خیبرپختونخوا میں 15 اسکول پرنسپل معطل

پشاور : خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی کے بعد صوبے بھر کے 15 پرنسپل معطل کر دیے۔

4 ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے پرنسپلز میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوریوالہ اور ہری پور-2 کے اسکولوں کے پرنسپل شامل ہیں ، اسی طرح ہٹڑ، کرک، کوہاٹ-1 اور کوہاٹ-2 کے اسکولوں کے پرنسپل بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

پشاور-2، مردان، شہباز عظمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولوں کے پرنسپلز بھی معطل کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ تخت بھائی کے ایک ادارے اور ایک ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسکولوں کے نائب پرنسپل مزید احکامات جاری ہونے تک عارضی طور پر اپنی موجودہ تنخواہ پر پرنسپل کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جہاں نائب پرنسپل موجود نہیں ہوں گے وہاں مزید احکامات جاری ہونے تک سینئر ترین ملازم (بی پی ایس-16/17) یا قائم مقام نائب پرنسپل عارضی طور پر ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں