ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان  پہنچ گئے۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو، 13 رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات  شیڈول ہے جبکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ اہم دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے مجوزہ پاکستان کے دورے کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں