ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی قطرپر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ریاض:سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے کہا ہے کہ مملکت اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سعودی عرب نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کی جانب سے مسلسل جرائم کے ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کی مذمت کرے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں