واشنگٹن:۔ ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی اور اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ہونے والی بات چیت ڈھونگ ہے۔