لاہور:۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں، وفاقی حکومت نے فو ج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔
فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیے کی گئی، فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے
حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا، سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں، انفراسٹرکچرکوپہنچنے والے نقصانات کا تعین ہوگا۔