ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم اکتوبر کے بعد ہیلمٹ اورنمبر پلیٹس نہ ہونے پر سخت ایکشن ہوگا

اسلام آباد: اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس کی فراہم کردہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور اصل نمونہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں۔ ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے سے بھی گریز کریں۔ یکم اکتوبر کے بعد ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق پولیس پہلے ہی ون وے کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ تمام موٹرسائیکل سوار سات اکتوبر تک اپنے لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی حاصل کرلیں ۔ اپنی اوردوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ سی ٹی او کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ اموات موٹرسائیکل سواروں کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئیں۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں