ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشین وزیراعظم کی شہبازشریف سےاردو میں شعرپڑھنےکی فرمائش

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیراعظم محمد انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف سے اردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش کی۔

کوالالمپور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کے مشہور و معروف شعر ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے‘ اس کا انگریزی زبان میں مفہوم بیان کرنا چاہا تاہم ملائیشین وزیراعظم نے شہباز شریف کو روکتے ہوئے کہا کہ ’پہلے یہ شعر اردو میں پڑھیں۔

جس پر انہوں نے کہا کہ ’جی بالکل کیوں کہ میں جانتا ہوں آپ اردو بہت اچھی سمجھ لیتے ہیں‘ اس کے بعد انہوں نے شعر پڑھا تو انور ابراہیم نے بھی اس کا جواب اردو میں شعر کا مصرع پڑھ کر دیا، جس پر شہباز شریف نے انہیں داد دی اور ہال بھی تالیوں سے گونج اٹھا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس وقت ملائیشیاءکے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ملائیشیاءکے وزیر اعظم انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔

 

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں