نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر ٹائم بم نصب کیا تھا، اور اسی ٹریک سے کچھ دیر بعد جعفر ایکسپریس کو گزرنا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، جس کے باعث مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی غلام سرور کے مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم جاں بحق ہو گیا۔