ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے مختلف ممالک میں کاؤنٹرز فعال کر دیے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔

نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں نادرا کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کے شہر میلان، بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے دارالحکومت عمان میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں، جب کہ روم (اٹلی) میں بھی جلد کاؤنٹر کا آغاز کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں