ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں؟ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، پیوٹن

دو شنبے:۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں، یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں کہ صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے حق دار ہیں یا نہیں۔

دوشنبے تاجکستان میں سی آئی ایس سربراہی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایک تاریخی واقعے سے کم نہیں ہوگا۔ تاہم انہیں نوبیل انعام ملتا ہے یا نہیں، اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ روس غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ روس سے امن عمل میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، اس لیے کہ روس کے عرب ممالک اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کے تعلقات ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر غور کر رہے ہیں، اگر دیگر ممالک ایسا تجربہ کریں گے تو روس بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں