ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

925ارب ڈالر کا امریکی دفاعی بجٹ منظور، یوکرین کیلیے 50کروڑ ڈالر مختص

واشنگٹن:۔ امریکی سینیٹ نے مالی سال 2026 کے لیے 925 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس میں یوکرین کے لیے 500ملین (50کروڑ) ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بل 77 ووٹوں کی حمایت اور 20 ووٹوں کی مخالفت کے ساتھ منظور ہوا، جبکہ منظوری کے لیے کم ازکم 60 ووٹ درکار تھے۔

سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ بل “یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو” کو 2028تک توسیع دیتا ہے اور اس پروگرام کی فنڈنگ 500ملین ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پینٹاگون یوکرین کو براہ راست اسلحہ فراہم کرنے کے بجائے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیوں سے معاہدے کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوانِ نمائندگان (کانگریس کا ایوانِ زیریں) نے بھی اپنے طور پر تقریباً 900ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی تھی، جس میں یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے۔اب دونوں ایوانوں کی جانب سے منظور شدہ بلوں پر مشتمل حتمی مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے بعد یہ بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

یہ بجٹ ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب امریکا عالمی سطح پر سکیورٹی چیلنجز، یوکرین جنگ اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے تناظر میں اپنی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط کر رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں