برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں طور پر موجود ہوگا، جس میں تاریخی “ٹیوڈر تاج” بھی شامل ہے۔
وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن بھی متعارف کرا دیا ہے، جس میں برطانیہ کے خوبصورت قدرتی مناظر کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تاہم، ملکہ الزبتھ کے نشان والے پرانے پاسپورٹس اپنی مدتِ میعاد ختم ہونے تک استعمال کے قابل رہیں گے۔


یاد رہے کہ 2023 سے برطانیہ میں پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے ہی جاری کیے جا رہے ہیں۔