ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی نے مریدکے واقعہ پر جمعہ کو احتجاج کی کال دیدی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔

نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے ہماری اپنی فوج، پولیس اور رینجرز اپنے عوام کو مار رہی ہے، آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور انہوں نے خیبرپختونخوا میں جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ ان حادثات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا جائے، ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں، سب کو اس ملک کے لیےکھڑا ہونا چاہیے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں