ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کرلیا

اسٹاک ہوم: سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی ملک بڑی تعداد میں یوکرین کو جدید گریپن لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یوکرین کو 150 جدید گریپن لڑاکا طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، سویڈن کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کو 100 سے 150 نئے گریپن ای لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، دونوں رہنماؤں نے سویڈش کمپنی ’’ساب‘‘ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گریپن طیارہ اپنی مضبوطی اور کم لاگت کی وجہ سے ایف 35 کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔

ناروے نے بھی یوکرین کو مزید 1.5 ارب نارویجن کراؤن دینے کا اعلان کردیا ہے، رقم یوکرین کی بجلی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلیے استعمال ہوگی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں