اسلام آباد: پاکستان میں چاند نظر آگیا،بروز جمعہ 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاوّل ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں وزارت کے کوہسار بلاک میں واقع چھت یا کمیٹی روم میں ہواجبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، بشمول کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوئے۔ ان اجلاسوں میں مقامی سطح پر موسم کی صورتِ حال اور شہادتوں پر غور کیا گیا۔