ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

بیروت : جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) کے اہلکاروں نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

یونیفیل نے اتوار کے روز جاری کیے گئے  ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر ’’جارحانہ انداز‘‘ میں پرواز کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کی پرواز کے بعد امن فوج کے اہلکاروں نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔

یونیفیل کے مطابق اس واقعے کے فوراً بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے امن مشن کے قریب گرنیڈ پھینکا جبکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے ان کی جانب فائرنگ کی۔

امن فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں امن فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے  ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ ڈرون جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے کفرکلا میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے قریب موجود تھا اورمعمول کی پرواز کررہا تھا۔

 ترجمان کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے امن فوج پر کوئی فائرنگ نہیں کی اور ڈرون گرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس مقام پر ایک دستی بم پھینکا جہاں ڈرون گرا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں