دہلی: بھارتی انڈیگو ایئرلائنز کو ای میل کے ذریعے ملک کے 5بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔
ایئرلائن کے مطابق انہیں آج 12 نومبر 2025 کو یہ دھمکی موصول ہوئی، جس میں دہلی، ممبئی، چنئی، ترووننتپورم اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر خطرے کی بات کہی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ فی الحال اس دھمکی کو ”غیر مخصوص“ قرار دیا گیا ہے، یعنی اس میں کوئی واضح یا مخصوص تفصیلات شامل نہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاہم پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پولیس کے سائبر سیل کو اس معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔
یہ واقعہ حالیہ جعلی دھمکیوں کے سلسلے کا ایک حصہ معلوم ہوتا ہے۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔