اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری معیشت کو ایک فیصد سے بھی کم ایلیٹ کلاس نے قبضے میں لیا ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ایلیٹ کلاس کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ایلیٹ کلاس نے قبضے میں لیا ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ایلیٹ کلاس کو روکنے کی کوشش کی۔
ایلیٹ کلاس نے اداروں پر قبضہ کیا ہو ا ہے جو ان کو فائدہ پہنچا رہے ہوتے ہیں۔
پاکستان کی پوری معیشت کو ایک فیصد سے بھی کم ایلیٹ کلاس کنٹرول کرتی ہے، ورلڈ بینک نے 2022 میں بھی کہا تھا کہ زرعی شعبے پرایلیٹ کلاس کا قبضہ ہے، شوگر مافیا سامنے ہے جو حکومت میں بھی ہے اور معاہدے بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئینی عدالت کا کہہ کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔آئینی بنچ بنایا گیا لیکن ایک سال میں مقدمے 52ہزار سے بڑھ کر 60 ہزار ہوگئے ہیں۔
حکومت نے آئینی بنچ ختم کرکے آئینی عدالت بنا دی لیکن نچلی عدالتوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔