English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چار سدہ میں اسکول وین اورٹرک میں تصادم 2بچے جاں بحق،21زخمی

القمر

چار سدہ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ کے علاقے ترنگزئی بائی پاس روڈ پر دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے، جاں بحق طلبہ میں جبران اور ایک کمسن بچی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 چارسدہ کے مطابق زخمیوں میں 3 طلبہ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ادھرڈپٹی کمشنر نے شدید دھند کے باعث نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ چارسدہ میں قائم نجی تعلیمی ادارے کے اوقات کار صبح 9 بجے کیے جائیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے