English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفرااسٹرکچر پالیسی پر عملددرآمد شروع

القمر

اسلام آباد: الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔

وفاقی حکومت نے ای وی پالیسی سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں، پالیسی کے تحت 2 وزارتوں کو قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار حاصل ہے، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت غذائی تحفظ کو قواعد و ضوابط کا اختیار حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 72 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ای وی چارجرز کے لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار الیکٹرک وہیکل چارج سٹیشن قائم کرنے کا ہدف ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ موجودہ مالی سال کیلئے 240 نئے چارج سٹیشنز قائم کرنا ہدف ہے، ای وی سٹیشنز کا قیام پبلک اور پرائیویٹ شعبہ کی خراج سے قائم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی سٹیشنز کی نگرانی کے لیے صنعت و پیداوار، پاور ڈویژن اور نیپرا ذمہ دار ہیں، چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے