English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود نسل کشی جاری ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

القمر

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے باوجود نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دنیا کو بےوقوف نہیں بنانا چاہیے، اسرائیل کی نسل کشی ختم نہیں ہوئی، اسرائیلی فورسز نے صرف غزہ پر حملوں کی شدت کم کی ہے، امداد کی محدود فراہمی جاری ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جنگ بندی سے غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ غزہ میں زندگی معمول پر آ رہی ہے، غزہ کی صورتِ حال میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آ رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے 136 بچوں سمیت 374 فلسطینی شہید کیے۔ اسرائیل نے انسانی امداد اور بنیادی ضروریات تک رسائی محدود کی۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے