English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر، اسکوٹی سوار لڑکی جاں بحق

القمر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی شام تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ای اسکوٹر پر سوار لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ ایران ایونیو پر پیش آیا، جہاں دو لڑکیاں اپنی الیکٹریکل اسکوٹی پر سوار تھیں اور اچانک سامنے سے آنے والی گاڑی کی ٹکر کا شکار ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والی لڑکیوں کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی، حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریسکیو حکام کا کہن ہے کہ آمنہ اسپتال منتقل ہوتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔ دوسری لڑکی فاطمہ بھی زخمی ہوئی ہے، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے ٹریفک حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رفتار محدود رکھیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے