English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا، وزیر دفاع کا اعلان

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے مختلف افواہیں اور مبہم باتیں گردش کر رہی ہیں لیکن یہ عمل منصوبہ بندی کے مطابق اور مناسب وقت پر مکمل کیا جائے گا،  چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بارے میں مزید کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور مسلح افواج کے معاملات ہمیشہ شفاف اور درست طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں، اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی بھی اسی اصول کے تحت ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے وطن واپسی کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم جلد ہی وطن واپس پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد اہم دفاعی اور ملکی امور پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

خواجہ آصف کے اس بیان کو سیاسی اور عسکری حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی ملکی دفاعی حکمت عملی اور مسلح افواج کی قیادت کے لیے حساس معاملہ ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے