English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی کے علاقے ثمر زار میں پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے قتل

القمر

راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں ثمر زار کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے مقامی پیٹرول پمپ کے مالک سردار ارشاد کو قتل کر دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے، جس میں حملہ آوروں کی آمد اور فائرنگ کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سردار ارشاد اپنی بیٹیوں کو اسکول سے لے کر گھر کے قریب پہنچے تھے۔ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے انہیں ٹارگٹ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آر پی او اور دیگر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر انعم شیر نے اسپتال پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی ہے

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے