English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ساتھ 2 چھٹیاں، عوام کے لئے بڑی خوشخبری

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال کے دوران ہی  سرکاری تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ہے، جس میں یوم قائداعظم اور کرسمس کے بعد کی تعطیلات کی تفصیلات شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا ہےکہ 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی، جس میں وفاقی اداروں، دفاتر اور سرکاری محکمہ جات میں تعطیل ہوگی،  اس موقع پر ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کی یاد میں خصوصی تقریبات اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب، 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی برادری کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی، جس میں مسیحی ملازمین کو سرکاری دفاتر میں غیر حاضری کی اجازت ہوگی۔ اس روز ملک بھر میں چرچ میں خصوصی عبادات اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری یہ نوٹیفکیشن سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ اور عوام کو تعطیلات کے شیڈول سے آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی آسانی سے کر سکیں۔

مزید براں اس سال کے دوران دیگر سرکاری تعطیلات کا شیڈول بھی مختلف محکمہ جات اور ریاستی اداروں کو بروقت فراہم کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی الجھن یا انتظامی مشکلات سے بچا جا سکے۔

یہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت جاری کیا گیا ہے تاکہ شہری اور ملازمین تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکیں اور ملکی تعطیلات کے دنوں کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے